احمد مسعود نے ملک نہیں چھوڑا: کہاں ہیں؟ افغانستان مزاحمتی محاذ نے بتا دیا

احمد مسعود نے ملک نہیں چھوڑا: کہاں ہیں؟ افغانستان مزاحمتی محاذ نے بتا دیا

پنجشیر: افغانستان مزاحمتی محاذ نے احمد مسعود کے ملک چھوڑنے اور بیرون ملک منتقل ہونے کی تردید کردی ہے لیکن ساتھ ہی اعتراف کیا ہے کہ تقریباً 70 فیصد سڑکوں اور گلیوں پہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

‘‘بغاوت کریں ، باہر نکلیں‘‘ احمد مسعود کی اپیل پر کابل میں احتجاج

ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نے یہ بات احمد مسعود کے قریبی ذمہ دار ذرائع سے بتائی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق قسیم محمدی کا کہنا ہے کہ پنجشیر کی 70 فیصد سڑکوں و گلیوں کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا ہے لیکن وادی پوری طرح سے افغانستان مزاحمتی محاذ کے پاس ہے۔

ہتھیار ڈالنے کا لفظ میری لغت میں نہیں، اس کے بجائے مرنا پسند کرونگا: احمد مسعود

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران تقریباً 40 ہزار طالبان پنجشیر میں داخل ہوئے ہیں جو پانچ مختلف گروپوں میں تقسیم ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قسیم نے احمد مسعود کےمتعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے ترکی یا کسی دوسرے ملک منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ محفوظ مقام پر ہیں اور پوری طرح سے وادی پنجشیر سے رابطے میں ہیں۔

پنجشیر: احمد مسعود کی جنگ روکنے کے لیے مشروط پیشکش

چھ ستمبر کو میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک آڈیو پیغام میں وادی پنجشیر میں مزاحمتی تحریک کی قیادت کرنے والے مسعود نے طالبان کے خلاف قومی بغاوت کی اپیل کی تھی۔


متعلقہ خبریں