حکمران قوم کے پیر ننگے کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، شہباز شریف

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمران قوم کے پیر ننگے کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنیادی اشیا میں 23 فیصد اضافہ عوام سے زیادتی اور بدترین استحصال ہے جبکہ مہنگائی کی اوسط شرح 13.64 فیصد ہونا حکومت نہ ہونے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی غربت میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 20 کلو آٹا 58 روپے مہنگا ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیداد قرق

شہباز شریف نے کہا کہ انڈے، گھی، آئل، دال، دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔ جوتے 33 فیصد مہنگے ہو چکے ہیں اور اب حکمران قوم کے پیر ننگے کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی حکومت ہے جو زیادہ چل نہیں سکتی۔ تین سال میں حکومت نے مہنگائی سے عوام کی صرف چیخیں نکلوائی ہیں جبکہ حکمرانوں نے قوم کو ریلیف نہیں بلکہ صرف تکلیف دی ہے۔


متعلقہ خبریں