معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
ڈھولکی کے بعد گزشتہ شب منال اور احسن کی مایوں کی محفل کی تقریب سجائی گئی، مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
مایوں کی تصاویر اور ویڈیوزمنال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے زرد رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا میاں کالی شلوار قمیض پر واسکٹ پہنے خوب جچ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مایوں میں کئی نامور اداکاروں نے شرکت بھی کی۔
واضح رہے کہ منال اور احسن کی 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔