وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زمینوں پرقبضوں کاسب سے زیادہ نقصان اوورسیزپاکستانیوں کو ہوتا ہے، ہم قبضہ گروپ کو ٹیکنالوجی سے شکست دیں گے۔
اسلام آباد لینڈریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیڈیسٹریل میپنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاقت ورلوگ زمینوں پر قبضہ کرکے پیسہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا قبضہ مافیا نہیں چاہتے کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو۔ پیسہ بنانےوالوں کو شفافیت کا خطرہ ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا بہت طاقتورہوچکا ہے۔ طاقتورلوگ کمزورلوگوں پرظلم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری
وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں 50فیصد کیسز زمینوں سے متعلق ہیں۔ قانون کی بالادستی ہوتی ہے تو سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ سرمایہ کاری کیلئے ملک میں یکساں نظام ضروری ہے۔ ملک میں انصاف ہوگا تومعاشرہ خوشحال ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تین بڑے شہروں کا لینڈ ریکارڈ نومبر تک ڈیجیٹیلائزڈ ہوجائے گا۔ کمپیوٹرائزڈ لینڈ یکارڈ سے پتہ چل جائے گاکہ پلاٹ کس کی ملکیت ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ لینڈریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیڈیسٹریل میپنگ منصوبے سے جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا خاتمہ ہوگا۔ منصوبے سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں صارفین مستفید ہوسکیں گے۔ ڈیجیٹیلائزیشن کے عمل کا مقصد اصلاحات کے عمل سے اراضی ریکارڈ کے پورے نظام کو شفاف بنانا ہے۔