اب بس ہو گئی!ملکہ الزبتھ اور شہزادہ ہیری پھر آمنے سامنے

برطانوی ملکہ الزبتھ اور اس کا پوتا ایک بار پھر آمنے سامنے

برطانوی ملکہ الزبتھ اور اس کا پوتا شہزادہ ہیری ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے اوران کے تنازعات شدت اختیار کرتے جا  رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ اور ان کے پوتے  شہزادہ ہیری کے درمیان  کافی پرانے گھریلو تنازعات چل رہے ہیں۔

ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے اور وہ چپ نہیں بیٹھیں گی ، بےبنیاد الزامات لگا کران کے خاندان کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی کچھ گھریلو جھگڑوں پر برطانوی شاہی خاندان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ کی ونڈ سر کیسل آخری رسومات مکمل

اگرشاہی خاندان کےذاتی مسائل حل نہ ہوئے تو  اس کے خاندان  اوربادشاہت دونوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے 

خیال رہے کہ  برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اب وہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت نہیں رکھتے،اس بات کی تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

پرنس ہیری اور میگھن نے انوکھا ذریعہ روزگار ڈھونڈ لیا

ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی زندگی چھوڑ دی

شہزادہ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گے

شہزادہ ہیری اور میگھن نے اس وقت اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے۔

 


متعلقہ خبریں