افغان پارلیمنٹ کے 18 ممبران اور 7 صوبوں کے گورنرز نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق طالبان رہنما کے حوالے سے بتایا ہے حمایت کرنے والوں میں سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر عمر ذاخیلوال نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ افغان رہنما حامد گیلانی، اسحاق گیلانی، گل آغا شیرزئی، شير محمد اخونزاده اور حاجی دين محمد بھی طالبان کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کی چھوڑی گئیں اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں
ہم نیوز کے مطابق احمدزئی قبائل کی قومی شوریٰ بھی طالبان کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار سے تعلق رکھنے والے وارلارڈ، قندھار اور ننگرہار صوبوں کے سابق گورنر گل آغا شیرزئی نے کابل میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
طالبان کے مطابق افغانستان کا بلڈوزر کہلانے والے گل آغا شیرزئی اب اسلامی امارت کے ساتھی ہیں۔