شاہین شاہ کی عمدہ کارکردگی: سابق ویسٹ انڈین بولر کی پی سی بی سے درخواست


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ائن بیشپ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے خاص درخواست کر دی۔

21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جس پر کمنٹیٹر و سابق ویسٹ انڈیز بولر نے پی سی بی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ کا بہت خیال رکھیں یہ ایک بہترین ٹیلنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کو سمجھ داری سے مینیج کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک شاہین شاہ آفریدی تمام طرز کی کرکٹ کے بہترین بولر ہیں۔ 21 سال کی عمر میں وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انہیں ابھی کچھ سیکھنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں