افغانستان: حجاب پہنے بچیاں اسکول جانے لگیں


افغانستان پر طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے، اسکارف اور برقعہ پہنے بچیاں اسکول جانے لگیں۔

قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کردی ہے جس میں اسکارف اور برقعہ پہنے لڑکیوں کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ سہیل شاہین نے پیغام میں لکھا ہے کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید وہ بچیوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کردیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے لوگوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں اور افغانستان کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس سے قبل سہیل شاہین نے ایک خلیجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں خواتین کی تمام شعبوں میں رسائی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  تھا  میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کی مرضی ہے کہ وہ اسکارف لیتی ہیں اور یا از خود نقاب پہنتی ہیں۔


متعلقہ خبریں