پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

لاہور: صوبہ پنجاب کی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کردیے گئے ہیں۔

پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کا میچ کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ محمد عمر شیر کو ڈی سی لاہور تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامرعقیق خان کو تبدیل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی متعین کیا گیا ہے۔

پنجاب: میڈیکل اسٹورز پر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار

ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر فوڈز لاہور دانش افضل کو ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ بنا دیا گیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا چارج سنبھالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

پنجاب کی بیورو کریسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلیٰ ہاؤس عامر کریم خان کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے جب کہ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ڈی جی خان  متعین کیا گیا ہے۔

پنجاب کے28شہروں کیلئے ماسٹرپلان بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق عمران سکندر بلوچ کوسیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے، مجاہد شیر دل کو سیکریٹری پی اینڈ ڈی بنا دیا گیا ہے جب کہ احمد جاوید قاضی کو سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں