افغان طالبان کا امریکی ہتھیاروں پر قبضہ


کابل: افغان طالبان نے بھاری تعداد میں امریکی ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے 40 امریکی طیاروں، بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، اسکین ایگل ڈرونز پر قبضہ کیا جبکہ افغان طالبان نے 2 ہزار بکتر بند گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی روس، چین یا القاعدہ کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے زیادہ دیگر جگہوں سے دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے، جوبائیڈن

دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو دوبارہ اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں۔

اسٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے اقدامات کی وجہ سے ضروری ہے کہ نیٹوممالک مضبوط اتحاد قائم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔


متعلقہ خبریں