برطانیہ پہنچنے والا افغانی بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق

برطانیہ پہنچنے والا افغانی بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق

یارکشائر: برطانیہ میں ایک پانچ سالہ افغانی بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ شیفیلڈ ہوٹل کی کھڑکی سے گرنے والے افغانی بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ چند روز قبل افغانستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

افغانستان پر دیگر ممالک اپنی اقدار مسلط نہ کریں، عالمی برادری ناکامی سے بچائے: پیوٹن

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ساؤتھ یارکشائر پولیس نے بچے کی شناخت محمد منیب مجیدی کے نام سے کی ہے۔

معروف برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق بچے کے جاں بحق ہونے پہ برطانوی وزرا پر اہم نوعیت کے سوالات اٹھ رہے ہیں جب کہ پولیس اس کی موت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپیل بھی کر رہی ہے۔ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے پولیس افسران موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت ہوٹل میں تمام عملہ موجود تھا۔ رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں اس میں سیکیورٹی اور فائر وارڈنز بھی تھے۔

افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیں گے، فواد چودھری

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت افغانستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو ایڈجسٹ کرنے کی تیز رفتار کوششوں میں مدد کے لیے اس ہوٹل کو بطور رہائش گاہ استعمال کرتی رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والا پانچ سالہ افغان بچہ چار دن قبل ہی شہر پہنچا تھا۔ وہ بچہ خاندان کے ہمراہ جان بچانے کے لیے افغانستان سے یہاں آیا تھا۔

برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ گزین کونسل کے چیف ایگزیکٹو انور سلیمان نے کہا ہے کہ ایک خوفناک سانحہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری تمامتر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں جو برطانیہ پہنچنے کے بعد اس تکلیف و صدمے سے دوچار ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہوم آفس اس سلسلے میں تفتیش کرے۔


متعلقہ خبریں