خوشی ہے، طالبان اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں سے بہتر طریقے سے پیش آئے:انتونیو گوتریس

ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا، انتونیو گوتریس

فائل فوٹو


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ طالبان اقوام متحدہ اور دیگر اداروں سے بہتر طریقے سے پیش آئے ہیں۔

دوحہ بات چیت اب ختم، بھارت رونا دھونا بند کرے، ترجمان طالبان

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یہ بات افغانستان کی صورتحال پر منعقدہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ طالبان عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

طالبان کی برق رفتاری: دنیا حیرت زدہ، بائیڈن انتظامیہ پریشان

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب کو متحد ہونا ہو گا۔


متعلقہ خبریں