پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 253 پر آؤٹ، پاکستان پر 36 رنز کی برتری


پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کو 36 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کنگسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ نے 97، جب کہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عباس نے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عمران بٹ اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کو بولڈ کر دیا۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کر کے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

دو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر بابراعظم اور اظہر کے مابین 47 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، مشکل پچ پر اظہر علی کو متعدد چانسز ملے تاہم وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور 17 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

بابراعظم بھی زیادہ دیر وکٹوں پر نہ ٹھر سکے اور 30 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

ایسے میں فواد عالم،محمد رضوان اور فہیم اشرف نے بالترتیب 56، 23 اور 44 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 217 رنز تک پہنچا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے جب اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے بولنگ کنڈیشنز کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔

قومی ٹیم میں یاسر شاہ اور محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے۔

 

ویسٹ انڈیز: کریگ بریتھ ویٹ(کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہو گئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی تھی


متعلقہ خبریں