قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند

قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند

مزار شریف: قندھار کے بعد بھارت نے مزار شریف میں قیام پذیر اپنے سفارتی عملے اور مقیم شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

افغانستان: طالبان کی پیش قدمی، قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند

بھارت کی جانب سے صوبہ بلخ کے دارالحکوکمت مزار شریف میں قائم بھارت کے قونصل جنرل نے یہ ہدایت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ جاری کی ہے۔

ٹوئٹر میں بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ مزار شریف اور اس کے قرب و جوار میں مقیم تمام بھارتی شہری علاقہ چھوڑ دیں۔ بھارت کے قونصل خانے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج شام بھارتی دارالحکومت دہلی کے لیے خصوصی پرواز مزار شریف سے روانہ ہوگی۔

بھارت، اسرائیل اورافغانستان مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ

قونصل جنرل آفس نے خصوصی پرواز سے روانگی کے خواہش مند بھارتی شہریوں سے اس ضمن میں نام اور پاسپورٹ نمبر واٹس ایپ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

بھارتی قونصلیٹ نے سفارتی اور سکیورٹی عملے کو بھی وہاں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی روانہ ہونے والا بھارتی جہاز عملے اور شہریوں کو لے کر مزار شریف سے بھارت جائے گا۔

ہم نکل جائیں گے، افغانستان کا دفاع افغان فوج کی ذمہ داری ہے،بائیڈن

ذرائع ابلاغ کے مطابق قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی قونصل خانہ خالی کرنے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔ بھارت نے اس سے قبل قندھار میں بھی اپنا قونصل خانہ بند کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں