یو اے ای: فجیرہ کے قریب بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا؟

یو اے ای: فجیرہ کے قریب بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا؟

فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے ساحل کے قریب ایک تیل برداربحری جہاز مبینہ طور پر حادثے کا شکار ہو گیا ہے لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز کو کس نوعیت کا حادثہ پیش آیا ہے؟ کیونکہ اس کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔

برطانوی بحری جہاز پر روس کا فضائی اور سمندی حملہ

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز خلیج عمان میں داخل ہوتے ہی بے قابو ہو گیا تھا جب کہ ایرانی چینل کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز فجیرہ کے ساحل کے قریب بارودی سرنگ سےٹکرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز کا عملہ کس حال میں ہے؟ اور کہاں ہے؟ عملے کے متعلق فی الحال مکمل خاموشی ہے۔

ایرانی بحری جہاز کواسرائیل نے نشانہ بنایا: امریکی عہدیدار کی تصدیق

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ جہاز رانی سیکیورٹی سے وابستہ تین بڑے ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایران کی حمایت یافتہ فورسز نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس طرح کہا گیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بحری جہاز ہائی جیک ہو گیا ہے۔

انٹرپول کا انتباہ بیکارگیا: خطرناک کیمیکلز سے لدا بحری جہاز بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

جس بحری جہاز کے متعلق متضاد اطلاعات ہیں وہ پانامہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نام اسفالٹ پرنسز ہے۔ بحری جہاز شیڈول کے مطابق آبنائے ہرمز کی جانب رواں تھا۔


متعلقہ خبریں