پی ایچ ایف: 12 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان، کپتان محروم

پی ایچ ایف: 12 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان، کپتان محروم

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) نے 12 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر شامل نہیں ہیں۔

اولمپین سمیع اللہ خان کے نصب مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہم نیوز کے مطابق قومی کھیل ہاکی کے امور کی نگران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو کھلاڑی کی فٹنس سے مشروط کردیا گیا ہے۔

آصف باجوہ کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا تھا لیکن 31 کھلاڑیوں میں سے صرف12کھلاڑی ہی معیار پہ پورا اُترسکے۔

انہوں نے بتایا کہ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ہے ان میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیئر، امجد علی، اظفر یعقوب، رانا وحید اور رانا سہیل بھی شامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ یہ کھلاڑی فٹنس کے معیار پہ پورا نہیں اتر سکے ہیں۔

آصف باجوہ کے مطابق کیٹیگری اے میں عمر بھٹہ، مبشر علی ، اعجاز احمد ، علی شان اور ابو بکر، کیٹیگری بی میں تعظیم الحسن اور معین شکیل ، کیٹیگری سی میں وقار، عبداللہ ، عقیل احمد ، عمیر ستار اور رومان خان شامل ہیں جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں دانش ، رضوان علی ، عبید اللہ اور نوید عالم کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

مسلح ملزمان نے سابق اولمپئن اصلاح الدین سے گاڑی چھین لی

ہم نیوز کے مطابق آصف باجوہ نے واضح کیا ہے کہ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے، بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے ، سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

آصف باجوہ کے مطابق جو کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے ہیں انہیں دو مزید مواقع دیے جائیں گے اور جو کھلاڑی مطلوبہ معیار پہ پورا اتریں گے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا اور جو دو مرتبہ فیل ہو گئے ان کی جگہ پھر کسی تیسرے کھلاڑی کو موقع دیں گے۔

ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ہر ماہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے اور جو کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کریں گے ان کا کنٹریکٹ برقرار رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں