برطانوی شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی یادگار شادی کے لمحات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
1981 کےاس یادگار دن کی ایک یاد گیارہ اگست کو چالیس سالوں بعد نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جو اس شاہی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کو 500 پاونڈ تک نیلام کیا جا سکتا ہے، یہ قیمت اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
گلسٹر شائر کی اوکشنر کرس ایلبری کا کہنا ہے کہ کیک کا ٹکٹرا اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن پھر بھی وہ اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔
رپورٹ میں شاہی کیک کے ٹکڑے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے ملکہ برطانیہ کی والدہ کے لیے کام کرنے والی موئیراسمتھ کو دیا گیا، جنہوں نے اسے محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:لیڈی ڈیانا کی فورڈ اسکارٹ کار نیلام کرنے کا اعلان
مسز اسمتھ نے اسے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں رکھا اور ہاتھ سے بنے ہوئے لیبل سےاسے ٹیپ کیا جس پر تحریر کیا کہ ’شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کے اس کیک کوخیال سے رکھیں۔
جس کے بعد ان کی فیملی نے 2008 میں اس کیک کے ٹکڑے کو فروخت کر دیا اور اب یہ ڈیانا کی شادی کے چالیس سالوں بعد نیلامی کے لیے 11 اگست کو پیش کیا جائے گا۔
شادی میں 23 کیک تیار کیے گئے تھے، جن کے ایک بڑے ٹکڑے کو رائل کوٹ آف آرمز کے رنگ سے بھرا گیا تھا۔
اس سے پہلے 1997 میں اس دنیا سے چلی جانے والی شہزادی کی گاڑی “فورڈ اسکارٹ” ک بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی کے بندھن میں بندھے اور گیارہ سالوں بعد ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔