پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4 ہزار 119 کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار827 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانیکا انکشاف

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71  ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں