دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو۔

آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری ںے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں یہ لوگ مکمل وائٹ واش ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شکست خوردہ لوگوں نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر: پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 جوان شہید

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس سلسلے میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے الزامات عائد کردیے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کا جلسوں میں تڑپنا اور مچلنا صرف عوامی تفریح ثابت ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں