سہیل تنویر ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید

فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے ٹیم میں واپسی کے لیے امید باندھ لی۔

ایک انٹرویو میں 36 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کی نظریں ٹیم میں خالی آل راونڈر کی نشست پر ہے۔

سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔ امید ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بھی اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کافی عرصے بعد مجھے نمبر 7 پر بیٹنگ کا موقع ملا، اس سے قبل مجھے 8 ویں نمبر پر بھیجا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پی ایس ایل میں میرا رول مخلتف تھا، مجھے بعض میچوں میں زیادہ گیندیں کھیلنے کو ملتی تھیں جس کا میں نے خوب فائدہ اٹھایا اور ٹورنامنٹ میں ناٹ آوٹ ہی رہا۔

قومی ٹیم پر بات کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ حالیہ میچوں کے دوران ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بولرز کی لائن اور لینتھ یا تو بہت پیچھے رہی یا بہت آگے، انہوں نے پچ کنڈیشن کا فائدہ نہیں اٹھایا۔


متعلقہ خبریں