بےنظیر نے بلاول کو بتایا کہ کس ملک میں کتنے پیسے پڑے ہیں، وزیراعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کریں کہ آزاد رہنا ہے یا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کشمیریوں کا سفیر بن کر جدوجہد کر رہا ہوں اور ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑوں گا۔

کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد؟ ریفرنڈم کرائیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد انسانی حقوق کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کا جمہوری حق ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت جومرضی کرلے کشمیریوں میں آزادی کا جذبہ کم نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سربراہان سے ملاقاتوں میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دو پرانی جماعتوں کے لوگ پھرسے اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دونوں جماعتوں کو 5،5سال اقتدارکا موقع ملا لیکن کیا دونوں جماعتوں نے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا؟

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نریندرمودی نے کشمیریوں پرسب سے زیادہ ظلم کیا اور پیلٹ گنز کا کشمیر میں مودی نے استعمال کیا۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کوگائے کا گوشت کھانے پرقتل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آرایس ایس کی آئیڈیالوجی ہندوتوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ زرداری اورنوازشریف نے کتنی بارآرایس ایس کا نام لیا؟

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس کے خلاف آوازاٹھانا تو دور کی بات، منتیں کرکے مودی کو شادی پربلایا اور نوازشریف نے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن بھارت میں حریت رہنماؤں سےملاقات نہیں کی۔

کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دے وے آف دی ورلڈ کتاب میں لکھا ہے کہ بےنظیرنے بلاول کو فون پر بتایا کہ کس ملک میں کتنے پیسے پڑے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے باہرکے حکم پرالیکشن لڑا کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ ان کا پیسہ کہاں پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرکسی سیاستدان کا پیسہ باہرپڑا ہو تو وہ آپ کوکنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور پیپلزپارٹی نے باہرکے حکم پرالیکشن لڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بھارتی لابی اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی ہرجگہ پاکستان کو برا بھلا کہتا تھا لیکن نوازشریف مودی کو شادی پربلاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورزرداری دورمیں ڈرون حملے ہوتے تھے کیونکہ نوازشریف اورزرداری نے ڈرون حملوں کی اجازت دی تھی۔

عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو آپ نے اپنے ووٹ سے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرح ہم نے بھی لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔


متعلقہ خبریں