افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا رابطہ: باب دوستی کو کھول دیا گیا


چمن: ،پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستان سیکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس کے بعد تینروز سےبند باب دوستی کو پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق چمن،بارڈر پر افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی پر صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چمن سرحد پر باب دوستی کو 3 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا.

لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری ہی افغانستان جاسکتے ہیں اور افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی

خیال رہےکہ افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپن بولدک پر قبضہ کرلیا تھاجس کے بعد سے ضلع اسپن بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس آگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق بات چیت کا اگلا دور باب دوستی سےتجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان فورسز نے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کی طرف سے  شبرغان پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صوبہ بدخشاں  میں فضائی  حملے میں 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔ طالبان سے لڑائی میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہو گئے۔

طالبان نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلائی روک دی، افغان فورسز نے سپین بولدک بھی واپس لینے کا دعوی کیا ہے جب کہ طالبان کی طرف سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں