پاکستان تاجکستان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور تاجک افغان سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاک تاجک دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان، قطر تاریخی نوعیت کے تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہیں، آرمی چیف

اس موقع پر تاجک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کی افغان امن کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تاجک وزیر دفاع نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کا علاقائی امن اور سیکیورٹی امور پر یکساں موقف ہے۔


متعلقہ خبریں