اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے اور کوشش ہے کہ کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے تاہم ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے۔
افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں ہم امن میں حصہ دار ہوں گے جنگ میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2021
انہوں نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔