ہٹیاں بالا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک ہی شخص خوشحال ہے اور اس کا نام عمران خان ہے۔
سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے نہ باہر، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے ریر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صرف آٹا، چینی اور بجلی مہنگی کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نہ کوئی تجارت ہے اور نہ کوئی کاروبار ہے جس سے اسے فرق پڑتا۔
بلاول و مریم کو کل سے انہی کی زبان و انداز میں جواب دیا جائیگا، شہباز گل
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے سوا پاکستان کا ہر طبقہ رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چینی اور آٹے کی لائنوں میں نہیں لگنا پڑتا ہے۔