حافظ آباد: رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 1 شخص زخمی


حافظ آباد میں رحمان بابا ایکسپریس کو خانپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرآباد سے فیصل آباد جانے والی رحمان بابا ایکسپریس گاڑی سے ٹکرا گٸی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔  ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گٸی ہے۔

ڈھرکی ٹرین حادثہ: 9 افسران و ملازمین معطل

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈہرکی کے قریب ٹرین کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔

ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اترکرمخالف ٹریک پر آگئیں، دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں