خیبرپختونخوا : شادی کی تقریبات،ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

کراچی: شادی ہال ایسوسی ایشن،دو اگست سے ہال کھولنے کا اعلان

فائل فوٹو


خیبرپختونخوا میں شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو ڈائننگ کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس انتظامیہ ا سٹاف کی کورونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

دوسری جانب پنجاب حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے ، چوتھی لہر سے بچنے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شروع

انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لہذا تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسی نیشن ہے، شہری بغیر ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں ،پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔


متعلقہ خبریں