جلد وہ دن آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ جیتیں گے، مریم


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جلد وہ دن آئے گا جب نوازشریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ جیتیں گے۔

وادی نیلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے مجھے کہا تمہیں کشمیر میں کوئی خطرہ نہیں، میرا پورا خاندان کشمیری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، انہوں نے ٹرمپ کی بغل میں بیٹھ  کر کہا کہ ٹرمپ ثالثی کرے گا، عمران خان نے امریکہ سے واپس آ کر کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی تکالیف بھی ایک دن ختم ہوں گی۔ 2011 میں بھی نیلم آئی تھی تب میں سیاست میں نہیں تھی، آپ کے ہر دکھ میں نوازشریف کی طرح شریک ہوں گی۔

اللہ کا شکر ہے، ن لیگ نہیں ٹوٹی، پارٹی اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں،  کشمیریوں نےجھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا، عمران خان کو مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے عوام بددعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے جلسے میں موجود عوام ک مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دے اس کے ہاتھ میں اپنی تقدیر دو گے؟ وعدہ کرو نیلم والوں 25 جولائی کو شیر پر مہر لگاو گے ۔


متعلقہ خبریں