ملتان : لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار


ملتان میں تھانہ قطب پور کے علاقہ میں لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان میں تھانہ قطب پور کے علاقہ میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد شکیل ولد محمد فلک شیر قوم پھل سے ہوئی ہے اور وہ اسلام نگر ملتان کا رہائشی ہے۔

بچی کو ہراساں کرنے کا الزام: ایف آئی اے کا سب انسپکٹر معطل

ملزم نے تھانہ قطب پور کے علاقے میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا تھا اور تھپڑ مار کر نیچے گرا دیا تھا۔

سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوعہ کا نوٹس ہوئے بروقت مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں