ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگاواٹ


اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 200 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار22 ہزار800 میگاواٹ ہے اور ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے جبکہ آئیسکو کو 1800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1800 میگاواٹ ہے اور شارٹ فال کے باعث آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات ہوئیں، فرخ حبیب

ملک کے مختلف شہروں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ اسلام آباد میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جا رہی ہے۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے تاہم اسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں۔


متعلقہ خبریں