مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو کل واپس لایا جائے گا


وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن کل سے شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کل سے آپریشن شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ18 فلائٹس کے ذریعے یواے ای سمیت  مختلف ملکوں  سے  پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

غلام سرور خان نے کہا  اووربکنگ کرنےوالی ایئرلائنز کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ اور پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا اور دیگر ممالک سے ‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ  قطرایئرویز، ترکش ایئرلائن اور دیگرایئرلائنز نے پروازیں اچانک منسوخ کیں۔ زیادہ ترمسافروں کو کنکٹنگ پروازوں سے امریکا سے براستہ دوحہ پاکستان ‏پہنچنا تھا۔  ترکی سے پاکستان آنے والے مسافر بھی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے لیے 5 سے 16 جولائی تک 10 فلائٹس چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 3 ہزار 394 پاکستانی وطن واپس پہنچ سکیں گے۔

قطر (دوحہ) کے لیے 6 سے 8 جولائی تک 6 پرازیں چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار 16 مسافر واپس آئیں گے۔


متعلقہ خبریں