عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: یورپ، کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ رک گیا


کوپن ہیگن: عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کو وِڈ 19 کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم سے احتیاط ضروری ہے۔

یقین کریں: انسانوں کا کورونا سے پہلا واسطہ 25 ہزار سال قبل پڑا تھا، تحقیقاتی رپورٹ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یورپ میں گزشتہ 10 ہفتوں سے جاری کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں ںے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ بڑھتے ہوئے میل جول، سفر، اجتماعات اور سماجی پابندیوں میں نرمی کے فیصلے ہیں۔

ہانس کلوگ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 10 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ تیزی موجودہ صورتحال کے باعث ہے۔

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عالمی وبا کی ایک نئی قسم ڈیلٹا تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے جو ایک ایسے خطے میں ہے جہاں رکن ممالک کی زبردست کوششوں کے باوجود لاکھوں افراد کو تاحال ویکسین نہیں لگائی جا سکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ ڈیلٹا کی قسم متعدد اور بار بار کی انٹروڈکشنز کے ذریعے الفا کو تیزی سے تبدیل کر دیتی ہے جس کی وجہ سے اسپتال داخل ہونے والوں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

کلوگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے یورپی علاقے میں زیادہ تعداد اگست تک کرونا کی ڈیلٹا قسم کی ہوگی۔ انھوں نے خبردار کیا کہ وبا کی نئی قسم، ویکسین کی مقدار میں کمی اور سماجی میل جول میں اضافے سے خطے میں موسم خزاں سے قبل اسپتال میں داخلوں اور اموات کی زیادہ تعداد میں اضافے کی لہر آسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں