خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے یکم تا 11 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا جب کہ تعلیمی سلسلے کا آغاز 12 جولائی سے ہو گا۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔
فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو ہونگی اور اساتذہ کو نہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی، اسکولز کھل گئے