نواز شریف کا نیب کے الزم پر بھرپور جواب دینےکا فیصلہ


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کے الزام پر بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت آج  پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی پریس کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔

معاملے سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نیب کے الزام پر اپنا جواب دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: عالمی بینک نے نواز شریف کے بھارت رقوم منتقل کرنے کی تردید کر دی

نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے منگل کو ایک بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے جن کے مطابق نواز شریف نے مبینہ طور پر چار ارب 90 کروڑ ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈیا بھجوائے۔

ورلڈ بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نواز شریف کی جانب سےمنی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بھارت بھجوانے کی تردید کی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں