5 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سانپ پکڑنے پر چار افراد گرفتار

سانپ کے کاٹنے پر شہری نے بھی سانپ کو کاٹ لیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے بیش قیمت نایاب سانپ پکڑنے پر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سانپ کی قیمت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بالم رم پور شہر میں پولیس نے ریڈ سینڈ بوا سانپ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا، اس سانپ کا زہر دوائیوں اورکاسمیٹکس بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نایاپ سانپ کے پکڑنے پر پابندی ہے اوراس سانپ کی قیمت پانچ کروڑ سے زائد ہے۔

ماں کی ممتا: مرغی چوزوں کو بچانے کے لیے سانپ سے لڑ گئی، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ٹپ موصول ہوئی تھی کہ چند افراد ایک قیمتی سانپ لے کر فرار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے میں چیک اپ پوائنٹس بنائے گئے۔ اس دوران ایک چیک اپ پوائنٹ پر گاڑی روکنے کے باوجود نہ رکی تو اس کا تعاقب کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور اس میں موجود افراد سے سانپ بازیاب کرا کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں