بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا، فضل الرحمان


اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول نے احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار قرار دیدیا

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ وہ بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو کہا ہے کہ اپنی غلطیاں تسلیم کریں اور جو وضاحت مانگی ہے اس کا جواب دیں۔

بلاول پر کاغذی وصیت کا حملہ توپی ٹی آئی والے کرتے ہیں، احسن اقبال

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کاغذ کیوں پھاڑے؟ ہمیں جواب دیں۔

بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو بالغ النظر ہوتے تو خط پھاڑ کر جواب نہ دیتے۔

اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی تو حکومت گھر چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی بلاول بھٹو نے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی  بلاول جیسی باتیں کروں گا تو کیسا لگے گا؟


متعلقہ خبریں