پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق، علاقہ مکینوں کا احتجاج

پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ کا تبادلہ، راہ گیر جاں بحق، علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سیف اللہ ہوٹل کے قریب منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق  منشیات فروشوں کے ٹھکانے پرچھاپے کے دوران فائرنگ ہوئی، جس سے راہ گیرچپس فروش جاں بحق ہوا۔

فائرنگ کے واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ناظم آباد میں سڑک بلاک کردی۔ احتجاج کرنے والے افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

ناظم آباد میں احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: پولیس فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

دوسری جانب  ایس پی لیاقت آباد نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں