کورونا ویکسین لگوانا کتنا ضروری!!


سال2019 میں جب کورونا چین میں پھیلا تو پہلے پہل یہ ایک عام سے خبر بنی لوگوں نے بس اسے ایک عام وائرس سمجھا اور یہ امید رکھی کہ بہت جلد یہ ختم بھی ہوجائے گا۔

یہ امید اس لئے بھی تھی دنیا سائنسی ترقی کی معراج کو چھو رہی ہے۔ نت نئی ٹیکنالوجی نے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔

پھر جیسے ہی کورونا کی تباہ کاریاں چین میں زیادہ پھیلیں تو عالمی طاقتیں جو چین کو اپنا حریف سمجھتی تھیں انہوں نے چین کے خلاف مضبوط کیس بنانا شروع کردیا تاکہ معاشی طور پر نقصان پہنچایا جائے۔

لیکن پھر چین سے وائرس نے جمپ لگا کر دیگر ممالک یہاں تک کہ امریکا کا رخ کیا تو پوری دنیا میں خوف پھیل گیا۔

اس کے بعد کے حالات آپ کو معلوم ہیں اسپتال بھر گئے۔ لاشوں کے ڈھیر لگنے لگے اور پھر لاک ڈاون، سمارٹ لاک ڈاؤن اور ٹریسنگ اینڈ ٹریکنگ لاک ڈاؤن کا منظر نامہ ہمارے سامنے آیا۔

پہلے پہل لوگ یہاں تک کہ اب بھی لوگ کورونا پر یقین کرنے سے انکاری ہیں۔ ویکسین آئی تو اس پر لوگوں نے سوالات اٹھائے اور لگوانے سے انکاری ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا ویکسین مفت لگائی جارہی ہے لیکن لوگوں کی دلچسپی نا ہونے کے برابر ہے اس کی بنیادی وجہ کورونا کی حقیقت کو ماننے سے انکار ہے۔

اگر یہی ویکسین ہزاروں میں دی جاتی اور کورونا کو لوگ حقیقت مان لیتے تو یقین کریں پورے ملک میں ویکسین شارٹ ہوجاتی اب جب حکومت لوگوں کو یہ مفت فراہم کررہی ہے تو لوگ اس کو لگوانے سے انکاری ہیں۔

خدارا کورونا کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے ویکسین لگوائیں تاکہ آپ اور آپ سے جڑے لوگ محفوظ ہوسکیں۔


متعلقہ خبریں