کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل

فائل فوٹو


کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری آٹھ  سے نو گھنٹے  بجلی کی  بندش پریشان ہیں۔

لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔ عثمان آباد، پاک کالونی ، گلبہار، گولی مار اور رضویہ میں لوڈشیڈنگ ،، شاہ فیصل کالونی ، کالونی گیٹ کے اطراف بھی رات گئے  بجلی بند رہی۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر نمبر9، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں بھی رات گئے تک بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دن میں3 سے4مرتبہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کھارادر، گارڈن، ملیرماڈل کالونی، انڈس مہران ،کوثر ٹاؤن ،اورنگی ٹاون چشتی نگر ،ناگن چورنگی، آئی آئی چند ریگر روڈ، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، یوپی ،گلبرگ، اسکیم 33 سمیت متعدد علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے  مطابق شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ کیبل فالٹس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں