زمین پر قبضہ ہو تو معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پرانے سسٹم کے باعث قبضہ گروپ پٹواریوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔

اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام الناس سے براہ راست ٹیلی فونک بات چیت کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ادارے بنانے میں وقت لگتا ہے اور خراب ادارے کو ٹھیک کرنے میں بھی وقت درکار ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے 25 ہزار لوگوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے لوگ مجرم تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جائے تو اس نے خراب ہونا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں ںے پولیس مقابلے میں کافی لوگ مروائے ہیں۔

لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم

وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے اور انہوں ںے نیچے سے لے کر اوپر تک لوگ بھرتی کرائے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ریفارمز ہوں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو ہمیں پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگست تک اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زمین کو کمپیوٹرائز کررہے ہیں۔

مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پرانے سسٹم کے باعث قبضہ گروپ پٹواریوں کو ساتھ ملا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوشش کررہے ہیں کہ جلد زمین کو کمپیوٹرائزڈ کردیں۔


متعلقہ خبریں