سیلفی بناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھیل میں ڈوب گئے


انڈونیشیا میں سیلفی بناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھیل میں ڈوب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد سیر کے لیے جھیل پر پہنچے تھے۔

خاندان کے سبھی افراد نے جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ الٹ گیا اور وہ پانی میں جا گرے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں تمام افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سیلفی بناتے ہوئے4 بہنوں سمیت پانچ افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے

یاد رہے کہ گزشتہ اسی طرح کا افسوس ناک واقع پاکستان میں بھی پیش آیا تھا جب سیلفی بناتے ہوئے 4 بہنوں سمیت پانچ افراد دریا میں ڈوب گئے تھے۔


متعلقہ خبریں