حکومت بتائے کہ تین سال کے احتساب کے بعد کیا ملا ؟ خرم دستگیر

حکومت بتائے کہ تین سال کے احتساب کے بعد کیا ملا ؟ خرم دستگیر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے احتساب ہو رہاہے تو اس کا نتیجہ بھی آنا چاہیے۔ انہون ںے استفسار کیا کہ حکومت بتائے کہ تین سال کے احتساب کے بعد کیا ملا ہے؟

ن لیگ میں لیڈر شپ حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہو چکی، شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف ، شہبازشریف اور مریم نواز کا حتمی ہدف شفاف انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے مسلم لیگ والوں کا احتساب ہو رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بتایا جائے کہ میاں شہبازشریف 10ماہ جیل میں کیوں رہے؟

ایک سوال پر ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو گرومنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر مریم نواز کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں آگے آنا پڑا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر مریم نواز نے پارٹی کا جھنڈا اٹھایا۔ انہوں ںے کہا کہ مریم نواز پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔

عمران خان آئندہ نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادویات مہنگی کرنے پر وزیر کوہٹا کر پارٹی میں عہدہ دے دیا جب کہ چینی کی قیمت میں ایک روپے کی کمی نہیں ہوئی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے الزام عائد کیا کہ یہ خود کرپٹ لوگوں کو لگاتے ہیں اور پھر ہٹا کر شادیانے بجاتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں شریک مہمان اور پی پی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کورم کی نشاندہی کے بعد 2 آرڈیننس پاس ہوئے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجود ہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی کے فیصلے پر قائم ہیں۔

ریاست مدینہ کا دن رات تذکرہ ہوتا ہے مگر عمل کچھ بھی نہیں، شہباز شریف

پی پی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ جہانگیر ترین کو کچھ نہیں کریں گے، انہیں این آر او مل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر چیز پر بڑی بڑی رپورٹیں بناتے ہیں اور ملک کا پیسہ ضائع کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں