وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ 3 سال میں 484 ارب روپے ریکور کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب نے 1999 سے 2017 تک محض 290 ارب روپے ریکور کیے۔
1999 سے 2017 تک ہونے والی 290 ارب کی وصولیوں کےبرعکس نیب نےتحریک انصاف کے 3 سالہ دورِاقتدار (2018 تا 2020) میں 484 ارب روپے واپس نکلوائے۔ جب حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی اور تفتیشی اداروں اور احتساب کی مشینری کو آزادی سے کام کرنے دیتی ہے تو اسی طرح کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2021
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی اور تفتیشی اداروں اور احتساب کی مشینری کو آزادی سے کام کرنے دیتی ہے تو اسی طرح کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کی تحقیقات کا حکم
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات بلاامتیاز اور قانون کے مطابق مکمل کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی تھی رنگ روڈ منصوبے کے تمام پہلووَں کاجائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔