معروف اداکارہ ماورا حسین کے ساتھی اداکار امیر گیلانی کی والدہ نے ماورا کے لیے مزیدار تحفہ بھیجا ہے۔
ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار امیر گیلانی کی اسی ڈرامہ میں ساتھی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ دوستی مثالی ہے۔
View this post on Instagram
اس مرتبہ امیر گیلانی کی والدہ نے ماورا حسین کے لیے بہت مزیدار تحفہ بھیجا ہے۔
ماورا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے امیر گیلانی کی والدہ کی جانب سے بھیجے گئے بسکٹس اٹھا رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی تناؤ کا شکار ہونا شرمندگی کا باعث نہیں، ماورا حسین
اداکارہ نے ویڈیو کلپ کے ساتھ تحریر کیا کہ میرا پلان ہے کہ ان سب کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے بہترین کوکیکز اور بہترین ناشتہ کا پیش یگ بھی استعمال کیا۔