ماہرہ خان نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی 

ماہرہ خان نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی 

فائل فوٹو


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔ 

فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن (ایپ) انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ اگر ہم خاموش ہیں تو پھر ہمارے ہاتھ بھی اسی خون سے رنگین ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے پوسٹ میں فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ ہارٹ ایموجی جوڑ کر کواج کی تصویر بھی شیئر کی۔

قبل ازیں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پہ کی جانے والی وحشیانہ بمباری کی اسٹوری شیئر کی تھی۔

انہوں نے معصوم بچوں سمیت مظلوموں کی شہادت پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔

بیت المقدس: جھڑپوں میں 300 زخمی، اقوام متحدہ کا اسرائیل کو مشورہ

فلم و ٹی وی کی اداکارہ صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجد الاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا تھا۔

صبا قمر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔


متعلقہ خبریں