25 یا 26 جولائی، عام انتخابات کا متوقع دن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے دو دن تجویز کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اگلےعام انتخابات 25 یا 26 جولائی کو کرانے پر غور کر رہا ہے۔ حتمی تاریخ طے ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں صدر مملکت کو سمری بھیجی جائے گی، جس کی منظوری کے بعد مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے آٹھ روزمقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدواروں سے کاغذات کی وصولی سے حتمی فہرستیں آویزاں کرنے تک کا تمام عمل چار ہفتوں پر محیط ہو گا۔


متعلقہ خبریں