حماس کی جوابی کارروائی، اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ


فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے جنوبی ضلع میں ساحلی شہرعسقلان کو رکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

راکٹ حملوں میں اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی۔

صنعتی  شہر ہالون میں بھی راکٹ حملوں میں  ٹی وی اسٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

حماس کے حملوں میں دواسرائیلی ہلاک ہونے کی خبر آئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کئی شہروں میں ہنگامے اورکشیدگی کے دوران متعدد  گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔

حماس نے تل ابیب پر مزید دو سو راکٹ داغے ہیں۔ جس سے تل ابیب میں حفاظتیت الارم بج  اٹھے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی جانے والی بلاجواز فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب لیگ کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق منگل کی شب اسرائیلی فوج نے12 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔

عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے لیکن تاحال جاں بحق یا زخمی ہونے والوں کی بابت علم نہیں ہوسکا ہے۔

غزہ میں بھی اسرائیلی حملوں میں دو بلند عمارات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہاں عسکریت پسند قیام پذیر ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ے کہ دونوں فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ فلسطین میں عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔


متعلقہ خبریں