سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے عمران خان کی روزہ رسول ﷺ کے پاس بیٹھے تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔ آئیں مل کر درود شریف پڑھیں pic.twitter.com/HImaIqhLqI
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 8, 2021
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر وزرا وغیرہ موجود ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افطار بھی کیا اور خصوصی دعائیں کیں۔