افغانستان کے دارالحکومت کابل می ایک اسکول کے نزدیک دھماکے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔
کابل میں بم حملے سے جاں بحق افرادکی تعداد 50 سے زائد ہو گئی ہے اور 100 سے زائد زخمیوں میں زیادہ تر تعداد طالبات کی ہے۔
اسکول پر کار بم دھماکے سمیت 2 راکٹ بھی فائر کیے گئے تھے۔
افغانستان میں یورپی یونین مشن نے کہا کہ کابل میں دشت برچی میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت اقدام ہے اور اسکول میں لڑکیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد افغانستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان غلام دستگیر نزاری کے مطابق دھماکے کے بعد 46 زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
افغانستان: کابل میں زور دار دھماکہ
کابل میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
یاد رہے کہ چند ماہ قبل کابل میں دھاکے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔