بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں


لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ 

اداکارہ سنبل شاہد کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث 22 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ سنبل شاہد بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی کی بڑی بہن تھیں۔ سنبل شاہد اداکارہ زارا عباس کی خالہ ہيں۔

قبل ازیں اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا کی تشخیص

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی بہن سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں، چار چاند سلامت رہیں آمین۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارت: اسپتال میں اکسیجن کی عدم دستیابی سے 22 کورونا مریض دم توڑ گئے

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی طرح اُن کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں